Pakistan Political Shows History
پاکستانی پولیٹیکل شو اور اینکرز حضرات سے قوم مایوس کیوں ہے ذرا بیس سال پہلے ماضی میں چلتے ہیں یاد کریں ہم لوگ پہلی بار پولیٹیکل ٹاک شو دیکھتے ھوے سوچتے تھے کیا ایسا بھی ممکن ہے سیاست دان بھی جوابدہ ہو سکتا ہے اور پھر گھنٹوں ٹکٹکی باندھے مزے لیتے ھوے سیاستدان ریٹائر جنرل صحافی سب کی پول کھلتے دیکھتے تھے اینکر سوال کرتے تھے مہمان کو جواب دینے کا موقع دیا جاتا تھا اور یہ سب کچھ ادب کے ساتھ ہوتا تھا کہیں پر بیپ سننے کو نہیں ملتی تھی اس دور کے اینکرز میں نمایاں نام ڈاکٹر شاہد مسعود اور پی جے میر کا تھا Dr.Shahid Masood د ونوں اعلی تعلیم یافتہ لوگ ان کے درمیان ایک اور اینکر حامد میر بھی نظر آتا تھا جسے لوگ اس وقت بھی سنجیدہ نہیں لیتے تھےخیر لوگ دلچسپی سے یہ پروگرام دیکھتے تھے اور پولیٹیکل شوز کی ریٹینگ ڈرامے اور بقیہ پروگرام سے زیادہ آنے لگی مگر کچھ سالوں میں بھانت بھانت کے لوگ اس فیلڈ میں جلوہ گر ھوے نہ تعلیم نہ اپنی معلومات بس کسی کو بھی بلوایا اور دو مخالفین کو سامنے بیٹھا کر لڑوا دیا ابتدا میں ہم لوگوں نے بھی بہت شغل میں لیا ہنسے بغلیں بجاییں کیوں کہ ایک ان میں سے ...