Pakistan Political Shows History
پاکستانی پولیٹیکل شو اور اینکرز حضرات سے قوم مایوس کیوں ہے
ذرا بیس سال پہلے ماضی میں چلتے ہیں یاد کریں ہم لوگ پہلی بار پولیٹیکل ٹاک شو دیکھتے ھوے سوچتے تھے کیا ایسا بھی ممکن ہے سیاست دان بھی جوابدہ ہو سکتا ہے اور پھر گھنٹوں ٹکٹکی باندھے مزے لیتے ھوے سیاستدان ریٹائر جنرل صحافی سب کی پول کھلتے دیکھتے تھے اینکر سوال کرتے تھے مہمان کو جواب دینے کا موقع دیا جاتا تھا اور یہ سب کچھ ادب کے ساتھ ہوتا تھا کہیں پر بیپ سننے کو نہیں ملتی تھی
اس دور کے اینکرز میں نمایاں نام ڈاکٹر شاہد مسعود اور پی جے میر کا تھا
![]() |
| Dr.Shahid Masood |
دونوں اعلی تعلیم یافتہ لوگ ان کے درمیان ایک اور اینکر حامد میر بھی نظر آتا تھا جسے لوگ اس وقت بھی سنجیدہ نہیں لیتے تھےخیر لوگ دلچسپی سے یہ پروگرام دیکھتے تھے اور پولیٹیکل شوز کی ریٹینگ ڈرامے اور بقیہ پروگرام سے زیادہ آنے لگی
مگر کچھ سالوں میں بھانت بھانت کے لوگ اس فیلڈ میں جلوہ گر ھوے نہ تعلیم نہ اپنی معلومات بس کسی کو بھی بلوایا اور دو مخالفین کو سامنے بیٹھا کر لڑوا دیا ابتدا میں ہم لوگوں نے بھی بہت شغل میں لیا ہنسے بغلیں بجاییں کیوں کہ ایک ان میں سے ہمارا پسندیدہ بھی ہوتا تھا مگر پھر ہوا یوں کہ چیزیں ہاتھ سے نکلنے لگی بعد کے لوگوں میں جاوید چودہری مبشر لقمان طلعت حسین سلیم بخاری شاہزیب خانزادہ سلیم صافی محمد مالک اور نجانے کتنے یہ صحافی کم اور سیاسی پارٹیوں کے سپورٹر زیادہ تھے جہاں ہڈی دیکھی لار ٹپکانا شروع ان میں سے کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے تجربے کیے اور اپنے آپ کو درست کیا ان میں کامران خان کا نام نمایاں ہے
اب دور ہے صاف ستھری اور سچی خبروں کا دس منٹ میں اپنی بات کریں اور جایئں اس سلسلے میں بہت سے نام سامنے آے ہیں ان میں مخدوم شہاب اوددین صدیق جان اسداللہ خان یہ سب یو ٹیوب پر وی لاگ کرتے ہیں لوگ انہیں دیکھتے ہیں اور یہ لوگ معیشت کرنٹ افئیر انٹرنیشنل افئیر اور سب سے بڑھ کر وہ بات کرتے ہیں جو لوگ جاننا چاھتے ہیں
ان لوگوں کو دیکھنے کیبعد میرا نہیں خیال کہ پرانے اور لالچی شوبدہ باز اینکرز کی کویی جگہ رہتی ہے





تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts. please let me know.