Poor Education System in Pakistan (پاکستان کا ناقص معیار تعلیم )

   

                    پاکستان کا معیار تعلیم ناقص ہونے کی وجوہات 




١ : کرپشن 
٢: تعلیمی نصاب کا یکساں نہ ہونا 
٣: فرسودہ نصاب  اور غیر تربیت یافتہ اساتذہ 
٤: کاروباری لوگوں کا اس پیشے میں آنا 
٥: پرایویٹ اسکول کی مونیٹرنگ پالیسی کا نہ ہونا 
٦:بچوں کو دو اور تین سال میں اسکول میں  داخلہ دینا 
٧: امتحانات کا فرسودہ نظام 
٨ : وزیرتعلیم کا تعلیم سے تعلق نہ ہونا
٩: والدین کا  تعلیم کے بارے معلومات کا محدود ہونا 
١٠:کسی سمت کے بغیر تعلیم دینا 
١١: اسکول میں کھیل کے میدان اور مناسب عمارت کا نہ ہونا
ان تمام معاملات کا احاطہ ایک ہی بلاگ میں کرنا کافی مشکل کام ہے لیکن پھر بھی ہم اپنی سی کوشش کریں گے پاکستان میں اساتذہ اپنی خواہش سے نہیں بنتے بلکہ جب کسی اور محکمے میں جگہ حاصل نہیں کر سکتے تو    لوگ اس طرف آ جاتے ہیں 
سوسائٹی میں استاد کو وہ مقام حاصل نہیں ہے جو ترقی یافتہ ممالک میں حاصل ہے نہ ہی ان کو وہ مراعات ہی دی جاتی ہیں جو انکا حق ہے نتیجتاً لوگ یہ کام شوق سے نہیں کرتے 
ایک اور اہم معاملہ اس اسکول بنانے میں آسانی ہے جو جب اور جہاں چاہے اسکول کھول لے اور پیسے کمانا شروع کر سکتا ہے اب جس نے اسکول صرف پیسے کمانے کیلئے ہی بنایا ہے وہ ٢سال کے بچوں کو بھی اسکول میں داخلہ دے گا اسے کیا پتہ کے دنیا میں سٹینڈرڈ کیا ہے پھر شروع ہو گا نمبر اور حفظ کرنے کا کھیل اب مزے کی بات یہ ہے کے ہر کلاس میں ٣٠بچوں میں ١٥پوزیشن ہولڈر ہوں گے اور باقی اے ون گریڈ سال میں چار امتحان تاکہ فیس نہ رکے کاپی اسکول سے لیں کتاب اسکول سے لیں یونیفارم اسکول سے لیں ٹرانسپورٹ اسکول  سے غرض یہ کے جہاں جہاں سے ممکن ہو اسکول آپ کو نچوڑ لے  گا 
اب پوچھنے والی بات یہ ہے کے جناب تعلیم تو بنیادی حق ہے اور ریاست کی زمےداری ہے تو ریاست کہاں ہے تو جناب یہ اسکول جن لوگوں کے ہیں یہی سب تو کل ملا کر ریاست ہیں 
ابھی یہاں تک ہی اگلے بلاگ میں ہم دیکھیں گے کن حضرات کے کتنے اور کون سے اسکول ہیں اور آپ کو یہ بھی بتایئں گے که ایک بھی اچھا اسکول کیا کر سکتا ہے    
    
                                                                                                                                                                                    
     

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts. please let me know.

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Pakistan Political Shows History

Upwork policy about under age (under 18)